عمران خان کیخلاف مقدمات واپس لئے جائیں

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔

پشین میں اپوزیشن اتحاد کے ‘ تحریک تحفظ آئین’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد حکومت گرانے کیلئے نہیں بلکہ آئین کی بالا دستی کیلئے ہے، آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا یہاں کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں ہے بلکہ ہم سب برابر  ہیں، ہم نے عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے

Back to top button