وزیراعظم نے نوشکی واقعہ کی  رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم شہبازشریف نے نوشکی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نوشکی میں قومی شاہراہ پربس سے مسافروں کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لرزہ خیز واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم نے مقتولین کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Back to top button