معاشی بحالی کیلئے بزنس کونسل نے حکومت کو تجاویز دیدیں

پاکستان بزنس کونسل نے ملکی معیشت کی بحالی اور برآمدات کے فروغ کیلیے حکومت کو18 تجاویز دیدیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے نام خط میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایکسپورٹرز اور صنعت کاروں کیساتھ خصوصی میٹنگ کریں، ملکی صنعت کو عالمی منڈیوں میں مقابلے کیلیے تیار کیا جائے، ایکسپورٹ کیلئے نئی منڈیاں تلاش اور پاکستانی برینڈز کو نمائش کے مواقع دیئے جائیں، سیالکوٹ گجرات اور گجرانوالہ میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹرز کیلئے سہولیات بہتر، نئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی پورٹ کے قریب بنائے جائیں، صنعتی خام مال پر ٹیکسز میں کمی، آئی ٹی ایکسپورٹس کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، شپنگ انڈسٹریز کے اندر بھی سہولیات بڑھائی جائیں، مواصلات اور رابطے بہتر بنائے جائیں، معاشی استحکام کیلئے ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ بروقت جاری کرے، ایگزم بینک کو آپریشنل کیا جائے۔
