موٹروے اہلکار کو روکنے والی خاتون جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی پولیس نے موٹروے پولیس کے اہلکار کو کُچلنے والی خاتون کو ویڈیو وائرل ہونے کے چار ماہ بعد گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، خاتون فرح کو پولیس کی جانب سے سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے گرفتار ملزمہ فرح کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ پولیس 113 دن سے سوئی ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر 112 دن بعد وڈیو وائرل ہوئی تو پولیس جاگ گئی، کوئی زخمی نہیں ہوا، یہ گھناؤنا جرم ہے، اقدام قتل بنتا ہے، ملزمہ سے گاڑی کے کاغذات ریکور کرنے ہیں، آواز ٹیسٹ کرانا ہے۔ ملزمہ فرح کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Back to top button