رہائی کیلئے ڈیل صرف ن لیگ والے کرتے ہیں، رانا ثنا اللہ ہمیں مشورہ نہ دیں

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ رہائی کیلئے ڈیل کرنا صرف ن لیگ والوں کو وطیرہ ہے، رانا ثنا اللہ ہمیں ڈیل کے مشورے نہ دیں۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک ہم رہا ہو چکے ہوتے، ہمارا لیڈر رہائی کیلئے ڈیل نہیں کرے گا اس کی یہی بات تو اچھی ہے، ہم نے ڈیل کرنی ہوتی تو ہم ایک سال سے جیل نہ کاٹ رہے ہوتے۔

Back to top button