اداکار فیصل قریشی نے وکلا برادری سے معذرت کیوں کی؟

نجی ٹی وی کے ڈرامہ ’’ظلم‘‘ میں وکلا برادری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اداکارہ فیصل قریشی نے وکلا برادری سے معذرت کر لی ہے، کراچی بار کی جانب سے اداکار فیصل قریشی اور نجی ٹی وی سے معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وکلا برادری کے خلاف نامناسب الفاظ کے استعمال سے وکلا کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور اگر اداکار فیصل قریشی اور چینل انتظامیہ نے معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔نجی ٹی وی کے ڈرامے ’ظلم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فیصل قریشی نے ویڈیو جاری کر کے وکلا برادری سے معذرت کرلی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے نوٹیفکیشن کے بعد انہیں بہت زیادہ کالز اور مسیجز آئے اور اداکار قیصر خان نظامانی نے بھی ان سے رابطہ کر کے اس حوالے سے باز پرس کی۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے قیصر خان نظامانی کو بتایا کہ بحیثیت اداکار ہم لکھے ہوئے سکرپٹ کو بولنے کے پابند ہوتے ہیں، اس ڈرامے کے سکرپٹ میں شامل کئی متنازع ڈائیلاگز بولنے سے ہم نے انکار کیا لیکن پھر بھی کچھ باتیں غلطی سے آن ایئر چلی گئیں اور ان باتوں کی وجہ سے وکلا برادری ناراض ہوئی۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اچھا نہیں لگتا کہ کسی کا اس طرح دل دکھایا جائے اس لیے میں معذرت کرتا ہوں اور ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ ایسا نہ ہو، یہ محض ایک ڈرامہ تھا جس میں فیصل قریشی کردار ادا کر رہے تھے اور لکھا ہوا سکرپٹ پڑھ رہے تھے۔ صارفین کے مطابق کسی کو بھی ڈرامے کے کردار یا ڈائیلاگز کو ذاتی نہیں لینا چاہئے جبکہ کئی صارفین نے وکلاء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف دینے کے علاوہ ہر کام کرتے ہیں، خیال رہے کہ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ظلم میں فیصل قریشی ایک سیاستدان کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے خلاف ایک وکیل اٹھ کھڑا ہوتا ہے

بھارتی کھلاڑیوں کو پھینٹی لگانے والے پاکستانی سے سلمان خان کی ملاقات

اور اس کے ظلم کی شکار لڑکی کا ساتھ دیتا ہے۔

Back to top button