وزیرخارجہ نے امریکہ کو کھری کھری سنادیں

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کے دورہ  پاکستان سے امریکی پابندیوں کی بات پرکھری کھری سنادیں

وزیر خارجہ کاصحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ہے وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اہم ہے۔ایران کے حوالے سے کوئی چھپانے والی بات نہیں ہے۔اگر کشیدگی کم نہ ہوتی توایرانی صدر کیوں پاکستان آتے۔مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورے پاکستان پر مشترکہ اعلامیہ میں نے خود لکھا ہے۔امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے۔

Back to top button