سپیکر کابڑاایکشن،وزارت پیٹرولیم کے افسر کو اسمبلی سے نکال دیا

سپیکر کا بڑا ایکشن، سپیکر نے وزارت پیٹرولیم کے افسر کو اسمبلی سے نکال دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں متعلقہ وزارت کے افسران کی عدم موجودگی پر سپیکر برہم، وزارت پٹرولیم کے ڈائریکٹر کو قومی اسمبلی ہال سے نکال دیا۔۔ اپنے جوائنٹ سیکرٹری  کو پانچ منٹ میں طلب کر لیا اور کہا تمام ڈویژن اور سیکرٹریز کو خطوط لکھ دئیے ہیں کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، وزارت پٹرولیم سے متعلقہ توجہ دلاو نوٹس کے جواب کے لیے متعلقہ وزارت کے سینئر افسران کی عدم موجودگی پر سپیکر نے فوری طور پر جوائنٹ سیکرٹری کو بلا لیا۔ اگر جوائنٹ سیکرٹری نہ آئے تو پھر سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری  کو بلاؤں گا۔

جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ پیٹرولیم کے ایوان میں آنے پر سپیکر ایاز صادق نے طنزاً کہا آپ کی بہت مہربانی آپ آ گئے، آیندہ آپ پر پھول پھینکیں گے، انہوں نے کہا پارلیمنٹ کو غیر سنجیدہ مت لیں۔ جوائنٹ سیکرٹری سے کم ۔سطح کا آفیسر یہاں قبول نہیں۔۔

عمر ایوب نے شہباز شریف کو ہٹلر کا ٹائٹل دیدیا

https://googlynews.tv/?p=295446

 

Back to top button