آرمی چیف کا غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہو چکا، جبکہ مسئلہ کشمیر کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی دہشتگردی پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا، مسئلہ کشمیر کو تسلیم شدہ تنازع قرار دیتے ہوئے اسے کشمیری عوام کی اُمنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کوئی بھی یکطرفہ اقدام کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف اس تنازع کی نوعیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ آرمی چیف نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری جنگ بندی پر بھی زور دیا اور کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے 2 ریاستی حل کا نفاذ ضروری ہے۔

پاکستان علاقائی استحکام اور عالمی امن یقینی بنانے کیلئے دہائیوں سے بین الاقوامی دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال خدمات اور قربانیاں دی ہیں، پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا پاکستان جیوپولیٹیکل اور جیو اکنامک دونوں نقطہ نظر سے اہم ترین ممالک میں شامل ہے، پاکستان وسط ایشیا کے دیگر ممالک کیساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے، پاکستان بلاک پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا، تمام دوست ممالک کیساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھنے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان طویل مدتی دو

تحریک انصاف بیوروکریسی کی زیرنگرانی الیکشن کیخلاف کیوں؟

طرفہ تعلقات کے ذریعے امریکا کیساتھ مضبوط روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔

Related Articles

Back to top button