خاتون کو  بچانے والی اے ایس پی  شہربانو  رخصت ہو گئیں

لاہور اچھرہ بازار میں خاتون کو ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہربانو  رخصت ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی کی شادی   ہو گی ،دعوت ولیمہ اتوار کو ہوگی   ۔شائقین کا ان کے دولہا کو جاننے کا تجسس بھی بلآخر اختتام کو پہنچ چکا ہے، ان کے دولہا کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ ان کا رشتہ منڈی بہاوالدین کے امیرزادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز اور رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک کے ساتھ طے پایا تھا۔ ان کے سسرال کے کئی پیٹرول پمپس بھی ہیں اور وہ کنسٹرکشن کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔

شہر بانو کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے، ان کی شادی کی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں جنہوں نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔

شادی کی تقریبات میں قوالی نائیٹ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کی تقریب ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون نے لفظ حلوہ پر مبنی عربی خطاطی والا لباس پہن رکھا تھا۔

شہر بانو نقوی نے موقع پر پہنچ کرخاتون کو بحفاظت وہاں سے نکالا تھا۔ اے

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی ،حکومت نے خوشخبری سنادی

ایس پی کے بہادرانہ اقدام پر سعودی عرب نے بھی اُن کی تعریف کی تھی۔

Back to top button