پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی ،حکومت نے خوشخبری سنادی

مہنگائی کی ماری عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کے تناظر میں اوگرا نے سفارشات تیار کرلیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
قیمت میں کمی کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر ہوجائے گی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت
290.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 283.01 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔
