چیف جسٹس ساس کی بجائے قوم کی آواز سنیں

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو سامنے آنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس ساس کی بجائے قوم کے مطالبے کو سنتے ہوئے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ساس کی بجائے قوم کے مطالبے کو سنتے ہوئے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرائیں۔

فیصل آباد کے علاقے کمال پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ساس صاحبہ کی آڈیو کل سے چل رہی ہے جس میں وہ کچھ اور کہہ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنی ساس صاحبہ کی نہیں بلکہ قوم کی آواز سنیں ، چیف جسٹس قوم کے مطالبے کو سنتے ہوئے پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرائیں۔

جاپان میں بچوں کے رونے کا انوکھا مقابلہ

Back to top button