الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ کر سکی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

اجلاس میں قانونی ٹیم نے بھی نئی حلقہ بندیاں کرنے کی تجویز دے دے دی، الیکشن کمیشن حکام نے حلقہ بندیوں پر مذید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے جلد دوبارہ اجلاس بلا کر حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی ہے۔نئی مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں بھی ہوں گی۔

پرانی فائلوں میں کیا لکھا ہے؟

Back to top button