چیف الیکشن کمشنر کا پولنگ کا وقت بڑھانے سے انکار

چیف الیکشن کمشنر نے ٹرن آئوٹ بڑھنے پر پولنگ کا وقت بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ مقررہ وقت پر ختم کر دی جائے گی، موبائل سروس کی بندش سے پولنگ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا ٹی وی خطاب میں کہنا تھا ملک بھر میں انتخابی عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، وبائل سروس کی بندش سے ای سی پی کی ہیلپ لائن 8300 سے ووٹرز کو اپنے ووٹ سے متعلق معلومات لینے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔اس ضمن میں، الیکشن کمیشن نے 29 جنوری سے اس ہیلپ لائن پر پولنگ سٹیشن اور دیگر تمام تفصیلات فراہم کر دی تھیں، اور روزانہ کی بنیاد پر اس نمبر پر 15 سے 20 لاکھ پیغامات آ رہے تھے جس کا مطلب ہے کہ ملک کے زیادہ تر ووٹرز نے اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کر رکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں یہ تمام معلومات دستیاب ہیں، عوام وہاں رجوع کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، الیکشن مینیجمنٹ سسٹم یا الیکشن مانیٹرنگ سسٹم یہ تمام سسٹم مکمل طور پر کام کر رہے ہیں اور عوام کو یہ معلومات وہاں سے بھی مل سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی ای ایم سی سی سینٹر کا دورہ کیا ہے اور ہمارا عملہ وہاں عوامی مسائل کو سن رہا ہے اور انھیں حل کیا جا رہا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن کا موبائل سروس کی بحالی کا مطالبہ

Back to top button