کراچی سے بھارتی جاسوس اکھل دیو سہولتکار سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں پولیس نے حساس ادارے کیساتھ مشترکا کارروائی میں بھارتی جاسوس کو پاکستانی سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم اکھل دیو بھارتی جاسوس ہے۔ ملزمان سے دو بھارتی پاسپورٹ، پستول اور 5لاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی

عارف عزیز کا کہنا ہے کہ کو ملزمان کو لیاری تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے جعلی جیولری بکس،6 موبائل فونز،1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات بھی برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم پاکستان میں مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اداکارہ مایا خان نے پانچ ماہ میں چھ عمرے کیسے کیے؟

Back to top button