نئی مردم شماری۔2023 میں انتخابات کا انعقاد نا ممکن قرار؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے کے اعلان کے بعد انتخابات میں تاخیر کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر مشترکہ مفادات کونسل نتائج کی منظوری دے دیتی ہے تو پھر الیکشن کمیشن کے لیے یہ لازم ہو گا کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کرائے۔ جس کی وجہ سے انتخابات میں 4 ماہتک مؤخر ہو سکتے ہیں۔مبصرین سمجھتے ہیں کہ مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا تو انتخابات وقت پر نہیں ہو سکیں گے۔اس سے قبل وفاقی وزرا یہ کہتے رہے ہیں کہ انتخابات پرانی مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے پہلے وفاقی وزیراور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ الیکشن پرانی مردم شماری کے تحت ہونگے جبکہ خرم دستگیر خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آئندہ ہفتے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اتفاقِ رائے نہ ہوا تو آئین اجازت دیتا ہے کہ پرانی مردم شماری کے تحت الیکشن ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مردم شماری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے۔رواں برس ڈیجیٹل مردم شماری مکمل ہو گئی تھی، تاہم مشترکہ مفادات کونسل سے اس کے نتائج کی منظوری باقی ہے۔حکمراں اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ کا مطالبہ تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہئیں جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی پرانی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات کی خواہاں ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت ہونے والی حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کے انعقاد کے لیے چار ماہ درکار ہوں گے۔وزیرِاعظم شہباز شریف کے بقول نئی مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے لیے حکومت اسے مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر جائے گی اور امید ہے کہ معاملات آگے چلیں گے۔

دوسری جانب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کہتے ہیں کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل مردم شماری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیتی ہے تو پھر انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج جاری ہونے کے بعد نوے روز کے اندر الیکشن کرانے کی پابندی ختم ہو جاتی ہے۔ کیوں کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو جاتیں اس وقت تک الیکشن نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے آئین و قانون کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

دوسری طرف سینئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے یہ بات پہلی مرتبہ کی گئی ہے کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔ تاہم یہ خدشات پہلے سے پائے جاتے تھے کہ عام انتخابات التوا کا شکار ہو سکتے ہیں اور وزیرِ اعظم کے اس بیان کے بعد ان شکوک و شبہات کو تقویت ملی ہے۔

سہیل وڑائچ کے بقول پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بدستور موجود ہے اور ایسے میں انتخابات کی طرف جانا مسلم لیگ (ن) اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کے لیے مشکل پیدا کرے گا۔اُن کے بقول ان وجوہات کی بنا پر پہلے سے خدشہ تھا کہ انتخابات اکتوبر، نومبر کے بجائے آئندہ سال ہوں گے۔

انتخابات کے التوا پر بات کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کو چار ماہ کا اضافی عرصہ درکار ہو گا اور انتخابات نوے دن کی آئینی حدود سے دو ماہ آگے چلے جائیں گے۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے یہ بیان یقیناً الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سے مشاورت کے بعد ہی دیا ہو گا۔اُن کے بقول اس حوالے سے جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ حکومت اور ادارے مشترکہ طور پر ہی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کا ذمے دار الیکشن کمیشن ہے لیکن اسے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی معاونت کی ضرورت ہوتی ہے۔سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ انتخابات میں التوا کی اجازت سپریم کورٹ سے لینا ہو گی اور اس کے لیے حلقہ بندیوں کا جواز ہی رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ سپریم کورٹ اس جواز کو مناسب سمجھتے ہوئے

آخری اُمید

انتخابات کے التوا کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

Back to top button