جنوبی،شمالی وزیرستان میں فورسز کاآپریشن،2دہشت گرد ہلاک

جنوبی اور شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور  پاک فوج کے 2 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور  ایک زخمی ہو گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی ساجد اعظم شہید ہو گئے، 31 سال کے سپاہی ساجد اعظم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا۔شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بھی سکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی وارث خان شہید ہوئے ، 27 سال کے سپاہی وارث خان شہید کا تعلق کرک سے تھا۔علاقے میں دیگرممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن

گوجرانوالہ میں فلسطینی طلبا پر ملزمان کا تیز دھارآلے سے حملہ

جاری ہے۔

Back to top button