2024 کیلئے 39 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

حکومت نے 2024 کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، پاکستانیوں کو مجموعی طور پر 39 سرکاری چھٹیاں ملیں گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق چھٹیوں میں 16 عام تعطیلات جب کہ 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی، 5 فروری 2024 کو  یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ  2024 کو یوم پاکستان، یکم مئی 2024 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔

10سے 12 اپریل عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی،17 سے 19جون کو عیدالاضحٰی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 16 اور 17 جولائی کو  نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی، 14 اگست کو یوم آزادی، 16 ستمبر کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عام تعطیل ہوگی۔

9 نومبر کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی، 25 دسمبر 2024 کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔26 دسمبر 2024 کو  مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کی عام تعطیل ہوگی، 2024 میں یکم جنوری، 11 مارچ، اور یکم جولائی کو  بینکوں کی چھٹی ہوگی۔

مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملےگی جب کہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو  سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی، 2024 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طےکی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا  الگ

ایک بار پھر الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش تیار؟

نوٹیفکیشن  جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button