داسو دہشتگرد حملےکا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں مارا گیا

اپرکوہستان کے علاقے داسو میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشت گرد حملےکا ماسٹر مائنڈ طارق افغانستان میں مارا گیا۔
افغان خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرغنہ طارق افغانستان کے صوبےکنڑ میں ہلاک ہوا ہے۔
افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ ٹی ٹی پی کے ایک سینئر کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ طارق رفیق عرف بٹن خراب کا رابطہ کل سے منقطع ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر طارق رفیق کی شدید زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہیں جن میں اس
پاکستان کی ادائیگیاں ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائدنکلیں
کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
