ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے جبکہ لاہور میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندےبھی شریک ہیں، اس کے علاوہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی چانددیکھنےکے لیے اجلاس میں موجود ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے
ژالے سرحدی کی خواجہ سرا بننے کی انوکھی خواہش
گی۔
