اداکار یاسر حسین نے اہلیہ کو بچوں سے بڑھ کر قرار دیدیا؟

معروف اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں اہلہ اقرار کی بہت اہمیت ہے، وہ سب سے زیادہ عزیز ہیں کیونکہ بچے ان کے بعد ہی میری زندگی میں آئے، میں نے ایک اپارٹمنٹ بھی اقرا کے نام کر دیا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ میں نے ایسے شوہر دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو بہت سپورٹ کیا ہے، اقرا سے بڑھ کر میرے لئے کوئی بھی نہیں ہے بلکہ میرا بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے، میری بیوی میرے لئے پہلے نمبر پر ہے۔یاسر حسین نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد ایک دوست کو بتایا کہ میں نے اپنا ایک اپارٹمنٹ اقرا کے نام کر دیا ہے تو وہ بہت حیران ہوا انہوں نے ڈھکے چھپے لفظوں میں کہا اگر چھوڑ گئی تو جس پر انہیں جواب دیا کہ بیوی ہی چھوڑ گئی تو اپارٹمنٹ کا کیا کروں گا۔ ہماری شادی سے قبل اقراء نے پوچھا تھا کہ آپ کا اپنا گھر ہے، جس پر میں نے حامی بھری تھی، حالانکہ وہ ایک کمرے کا گھر اسلام آباد میں تھا،شادی کے بعد اہلیہ لے نہیں رہی تھی تاہم زبردستی اس کے نام کر دیا تھا۔یاسر حسین کی اہلیہ اقرا کے نام اپارٹمنٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں عفت عمر کو دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی تھی۔انہوں نے اہلیہ کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقرا عزیز کے جوڑ کی دوسری اداکاراؤں میں وہ بات نہیں جو ان کی بیوی میں ہے، وہ اسکرین پر غریب اور امیر خاتون سمیت ہر کردار میں ڈھل جاتی ہیں۔
