بالآخر ’’باربی‘‘ کو پنجاب میں بھی نمائش کی اجازت مل گئی

پنجاب میں سنسر بورڈ کی پابندی کا شکار ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’’باربی‘‘ کو صوبے بھر میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی ہے، ریلیز کا اعلان وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے پابندی کے دس روز بعد سامنے آیا ہے۔فلم میں چین کے متنازع حصہ کو آبائی حصہ دکھانے پر بھی اعتراض سامنے آنے کے بعد ویتنام میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ نے 21 جولائی کو فلم باربی کی نمائش کی اجازت دی تھی، بعدازاں انتظامیہ نے اگلے ہی روز فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی تھی، قبل ازیں پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات علی نواز ملک نے کہا تھا کہ صوبے کی نگراں حکومت نے عوامی شکایات پر فلم کی اسکریننگ روک دی ہے، 31 جولائی کو پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سینسر بورڈ کو ہالی ووڈ فلم کی نمائش کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد وزیراعلیٰ کے دفتر سے بیان جاری کیا گیا کہ فلم باربی کے حوالے سے فل سینسر بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فلم کو پنجاب میں نمائش کی اجازت دے دی گئی، اجلاس کے دوران میں فلم کا دوبارہ ریویو کیا گیا ہے، ہالی وڈ کی نئی فلم ’باربی‘ 21 جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی، فلم میں مشہور باربی گڑیا کا کردار ہالی وڈ سٹار مارگٹ روبی ادا کر رہی ہیں اور باربی کے بوائے فرینڈ ’کین‘ کا کردار رائن گوسلنگ ادا کر رہے ہیں، قبل ازیں اس فلم پر ویتنام میں بھی پابندی عائد کی گئی تھی، فلم میں ایک نقشے میں بحیرہ جنوبی چین کے علاقے کو چین کا حصہ دکھانے پر اعتراض کیا گیا تھا، دوسری جانب یہ پہلی بار نہیں کہ پاکستان میں سینسر بورڈ کی جانب سے کسی فلم پر پابندی لگائی گئی ہو اس سے قبل کانز ایوارڈ یافتہ اور آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی پاکستانی فلم جوائے لینڈ پر بھی حکومت نے ’معاشرتی اقدار کے خلاف‘ قرار دے کر پابندی لگا دی تھی۔بعدازاں فلم کو حکومت کی جانب سے ریویو کے بعد کلئیر قرار دیا گیا تھا، اس کے باوجود پنجاب سینسر بورڈ نے اس پر پابندی برقرار رکھی تھی، 2019 میں فلم ’زندگی تماشا‘ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی جب اس فلم کے ڈائریکٹر پر ایک انتہائی دائیں بازو کی مذہبی جماعت کی طرف سے فلم میں ایک مذہبی آدمی کی تصویر کشی کے

امریکہ جنرل عاصم منیر کے خلاف ہر انتہا پر کیوں جائے گا؟

لیے توہین مذہب کا الزام لگایا گیا تھا۔

Back to top button