’’بھارتی میڈیا کا دپیکا پڈوکون کے حاملہ ہونے کا دعویٰ‘‘

بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون کے حاملہ ہونے کی خبریں گرم ہونے لگیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنے پہلے حمل سے ہیں، ان کے ہاں بہت جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔بھارتی ویب سائٹ ’’دی ویک‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ حمل کے تیسرے اور چھٹے ماہ کے درمیان ہیں۔اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں اس وقت تیز ہوئیں جب اداکارہ حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والے فلمی میلے ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) میں شریک ہوئی تھیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ نے بافٹا کے دوران خود کو محدود رکھا اور انہوں نے ایسے لباس کا انتخاب کیا، جس سے ان کا پیٹ نمایاں طور پر واضح نہ ہو تاہم اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی بافٹا کی تصاویر میں انہیں معمول کے مطابق دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بھی ’’دی ویک‘‘ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم تاحال جوڑے نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر دپیکا پڈوکون چند ہفتوں میں واضح طور پر اپنے حمل کا اعلان کریں گی چوںکہ وہ حمل کے 13 سے 26 ویں ہفتے کے دورانیے میں ہیں۔دپیکا پڈوکون سے قبل اداکارہ انوشکا شرما کے دوسرے بار حاملہ ہونے جب کہ اداکارہ کترینہ کیف کے پہلی بار حاملہ ہونے کی خبریں بھی بھارتی میڈیا میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ ووگ سنگاپور کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ان سے فیملی پلاننگ اور مستقبل میں بچے پیدا کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ جلد ماں بنیں اور نئی فیملی شروع کریں، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 5 سال تعلقات میں رہنے کے بعد
نومبر 2018 میں شادی کی تھی۔
