اداکارہ حبا بخاری کو شوہر کی شکایت مہنگی کیسے پڑی؟

معروف اداکار حبا بخاری اپنی شادی شدہ زندگی، گھریلو تشدد کے حوالے سے سوشل میڈٰیا پر جھوٹی خبریں پھیلائے جانے پر غصے میں آ گئیں، غلط خبریں پھیلانے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے بولیں کہ اس وقت زرد صحافت ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹی وی چینل کی خود سے متعلق ایک نیوز رپورٹ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بے بنیاد دعوے کیے گئے تھے،

ٹی وی چینل کی رپورٹ میں اداکارہ کے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو سے متعلق بتایا گیا تھا، حبا بخاری نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار والد کو فون پر شکایت لگائی تھی کہ شوہر ان سے گھر کی تمام دیواریں، کپڑے اور برتن دھلواتے ہیں۔

اداکارہ نے رپورٹ میں کیے گئے دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے سخت لہجے میں لکھا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹ پھیلانا بند کیا جائے، یہ قابل شرم بات ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو کی اپنا کلپ بھی شیئر کیا۔

حبا بخاری نے کچھ دن قبل ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا تھا، جس میں ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا تھا کہ ایک دن ان کے پاس والد کا فون آیا اور ان سے پوچھا کہ اتنے دن ہوگئے انہوں نے فون کیوں نہیں کیا؟اس وقت ان کے ساتھ شوہر موجود تھے، انہوں نے والد کو مذاق میں شوہر کے سامنے ہی شکایت لگائی کہ آرز ان سے پورے گھر کے کام کرواتے ہیں، ان سے گھر کی دیواریں، کپڑے اور برتن دھلواتے ہیں۔

حبا بخاری کے مطابق ان کی جانب سے والد کو مذاق میں شکایت لگانے پر شوہر نے انہیں روکا اور کہا کہ کہیں وہ سچ نہ سمجھ بیٹھیں، لیکن والد نے پوری بات سننے کے بعد سکون سے کہا کہ کوئی بات نہیں بیٹا وہ تمہارا ہی گھر ہے۔اداکارہ کی مذاق میں کہی گئی بات پر ٹی وی چینل نے رپورٹ بنائی کہ حبا بخاری نے انٹرویو میں گھریلو تشدد کی بات کی۔

خیال رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے، شادی کے بعد کافی عرصے تک حبا بخاری سکرین سے غائب رہیں، تاہم اب وہ ڈراموں میں دکھائی دینے لگی ہیں اور اس وقت ان کے ڈرامے ’تیرے عشق کے نام‘ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

حبا بخاری ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، جنہیں شوہر اور والد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے یا اسے اہمیت دینے

صاحبہ کو سوشل میڈیا صارفین نے بدعائیں کیوں دیں؟

میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

Back to top button