امریکا کو بےگناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانا ہوگی : باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقرقالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کو بےگناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانا ہوگی۔
ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے قشم واقعے پر امریکا کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ قشم حملہ میناب اور لامرد واقعات کا تسلسل ہے، امریکا بےگناہ شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہوا۔
پاسداران انقلاب کا اردن میں 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہر دھماکے،ہر جرم، ہر پابندی، ہر دھمکی اور ہر بچے کے قتل کے ساتھ آپ ایرانی عوام کو اپنے وطن کے دفاع کےلیے مزید پرعزم اور متحد بنادیتے ہیں۔
