پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کا فیصلہ

پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کے تحت ڈیزل سستا کرنیکی تیاری کر لی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کا کریک اسپریڈ 70 سے کم کرکے 35 تا 40 ڈالر فی بیرل کرنے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں پیٹرول ڈی ریگولیٹ، پھر دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔
آئی ایف ای ایم اصلاحات کے تحت پیٹرولیم ڈپو پوائنٹس 22 سے کم کرکے 11 کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
حکومت کی پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ دو ہفتوں میں وزیر اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی سفارشات پیش کرنے والی ہے، جس کے تحت صارفین کو فوری ریلیف دینے کے لیے ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
اس مقصد کے لیے ڈیزل کی بین الاقوامی کریک سپریڈ میں کمی کی جائے گی، جبکہ دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں کو بتدریج حکومتی کنٹرول سے آزاد کیا جائے گا۔
