60ہزارغیرقانونی تارکین وطن سپین میں داخل،40جاں بحق

مراکش سے تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن سرحد عبور کرکے سپین میں داخلے کی کوشش کے دوران 34افرادجاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مراکش سے غیر قانونی تارکین وطن نے سپین کے شہر سیوٹا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کی اور تقریباً 60 ہزا افراد سندر اور زمینی راستے سے سیوٹا میں داخل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکام کا بتانا ہے کہ تارکین وطن کے سیوٹا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کے دوران واقعات میں اب تک 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سیوٹا میں جو کچھ ہوا وہ سپین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا، انسانی سمگلنگ کے گروہ سپین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے غیرقانونی ہجرت کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیوٹا میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی وطن واپسی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اوراس سلسلے میں تعاون پر مراکشی حکام کےشکر گزار ہیں۔
واضح رہے سپین کے شہر سیوٹا اور میلیلا افریقہ اور یورپی یونین کے درمیان واحد زمینی سرحدی علاقے ہیں، جہاں تارکینِ وطن کی جانب سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتےہیں۔
