فواد خان کی وائرل نئی تصاویر نے مداحوں کوحیران کردیا

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان ایک بار پھر اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
فواد خان کی حالیہ جھلک دیکھ کر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی بدلتی ہوئی شخصیت پر تبصرے کر رہی ہے، جبکہ بعض صارفین نے یہ قیاس آرائیاں بھی شروع کر دی ہیں کہ شاید اداکار نے ہلکی نوعیت کے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ بھی کروائے ہیں۔
فواد خان اس وقت اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ عائزہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں فواد خان ایک سیکیورٹی فورسز کے افسر کا کردار نبھا رہے ہیں، جس کے لیے انہوں نے اپنے بال پہلے سے کافی مختصر کر لیے ہیں۔ یہی نیا ہیئر اسٹائل ان کی مجموعی شخصیت میں واضح تبدیلی کا باعث بنا ہے۔
