امریکا کا ایران کے مالیاتی نظام سے متعلق معلومات دینے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مالیاتی اور سپلائی نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 15 ملین ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے مطابق یہ انعام ایسی معلومات یا شواہد کے حصول کے لیے مقرر کیا گیا ہے جو کیمیا پارٹ سیوان (KIPAS) کمپنی کے مالیاتی لین دین اور سپلائی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ مذکورہ کمپنی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے لیے ڈرون پروگرام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق کمپنی ڈرونز کی تیاری، آزمائش، تکنیکی معاونت اور پرزہ جات کی خریداری کے عمل میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

امریکی حکام نے کمپنی کے چھ اعلیٰ عہدیداروں کے نام بھی جاری کیے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ وہ عراق، یمن اور شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو ڈرون فراہم کرنے کے نیٹ ورک میں شامل رہے ہیں۔ امریکی بیان کے مطابق ان افراد پر 2024 میں بھی پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جبکہ KIPAS کو 2021 میں امریکی انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔

 

اردن : عوام کا حکومت سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس انعامی پروگرام کا مقصد کسی فرد کی گرفتاری نہیں بلکہ ایسی معلومات حاصل کرنا ہے جو پاسدارانِ انقلاب کے مالیاتی وسائل، سپلائی چین اور نیٹ ورکس کو متاثر کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔

Back to top button