اردن : عوام کا حکومت سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

 

 

 

اردن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتےہوئے حکومت سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے جاری ہونےوالے اس خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اردن میں امریکی فوج کی موجودگی ملک کی خودمختاری کےلیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

خط پر دستخط کرنےوالوں کاکہنا تھاکہ انہیں خدشہ ہےکہ غیرملکی افواج کی موجودگی اردن کو سکیورٹی،سیاسی اور معاشی خطرات سے دوچار کررہی ہے۔

اخبار کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان نے اس خط  سے متعلق الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

عراق حملوں کے بعد سعودی وزیر دفاع کی امریکا میں جے ڈی وینس سے ہنگامی ملاقات

امریکی اخبار کے مطابق پیر کے روز اردن کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں جب ایک رکن علی الخلیلہ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت کی تجویز دی تو دیگر اراکین نے شدید احتجاج کیا جب کہ ایک رکن نے امریکی فوج پر بچوں، خواتین اور بزرگوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔

اخبار نے بتایاکہ ماہرین کےمطابق یہ اندازہ لگانا مشکل ہےکہ یہ خط عوامی رائے کی کس حد تک نمائندگی کرتا ہے، کیوں کہ اردن میں عوامی رائے کے باقاعدہ سروے نہیں ہوتے۔

 

 

Back to top button