کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئے جب کہ محمد یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہ بناسکے۔
گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولین تھرو کا فائنل کل ہوگا۔
ارشد ندیم نے پہلی تھرو 78.63میٹر کی پھینکی،دوسری تھرو ضائع ہوگئی، جب کہ تیسری تھرو 75.65 میٹر کی پھینکی۔
پاکستان ہی کے محمد یاسر کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی،انہوں نے دوسری تھرو 71.42 میٹر کی پھینکی جب کہ تیسری تھرو 74.36 میٹر کی پھینکی۔
پہلی تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا پاکستانی ارشد ندیم سے پیچھے رہے،بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری تھرو 79.61 میٹر کی پھینکی۔
بہاماس کے کیشون 78.60 میٹر، بھارت کے روہت یادیو 78.37 میٹر اور یش ویر سنگھ 78.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹاپ 12 میں شامل ہیں۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ 78.26 میٹر اور نائجیریا کے این نیمدی نے 75.27 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
