سفری دستاویزات والےافغان شہریوں کوبےدخل نہیں کیا،پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قانونی ویزا یا سفری دستاویزات رکھنے والے کسی افغان شہری کو پاکستان سے بے دخل نہیں کیا گیا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ آئی ایف آر پی کے تحت تقریباً 89 ہزار افغان شہریوں کےکیسزپرکارروائی جاری ہے۔

طاہر اندرابی نے بتایا کہ انسانی بنیادوں پر 16 ہزار کے قریب خواتین، بچوں اور بزرگ افغان شہریوں کے پاکستان میں قیام میں توسیع دی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ چترال کے قریب سرحدی علاقوں میں پیش آئے واقعے سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات نہیں، افغانستان سے آنے والی اطلاعات کی زمینی سطح پر تصدیق ضروری ہے،غیر مصدقہ رپورٹس پر تبصرہ مناسب نہیں۔

Back to top button