اداکار ہمایوں اشرف کو اپنی شادی پر پچھتاوا کیوں ہے؟

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف چہرے ہمایوں اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک شادی کر چکے ہیں جوکہ طلاق پر ختم ہوئی، اور انہیں یہی پچھتاوا ہے کہ اتنی کم عمری میں شادی کیوں کی۔ہمایوں اشرف حال ہی میں ’’وصی شاہ‘‘ کے ٹی وی شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی، اداکار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اب ان کی عمر چالیس سال ہو چکی ہے اور یہ کہ وہ ایک شادی کر چکے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں زندگی کے کسی فیصلے یا کام پر پچھتاوا ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں پچھتاوا ہے کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی جو طلاق پر ختم ہوئی، ہمایوں اشرف کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر پچھتاوا نہیں کہ ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی بلکہ انہیں یہ پچھتاوا ہے کہ ان کی شادی کم عمری میں کیوں ہوئی؟ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی پہلی شادی کتنی عمر میں اور کن سے ہوئی تھی اور طلاق کا کیا سبب تھا لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوچکی، اداکار کا طلاق اور شادی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ لازمی نہیں ہے کہ طلاق ہو تو آپ کے شریک حیات کی غلطی ہو، آپ کی بھی غلطی ہو سکتی ہے۔ ہمایوں اشرف نے مزید کہا کہ چوںکہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی جو طلاق پر ختم ہوئی، اس لیے اب وہ ہر کسی کو یہی کہتے ہیں کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں، اداکار کے مطابق وہ شروع میں ملازمت کرتے تھے لیکن پھر انہوں نے شوبز میں جانے کا فیصلہ کیا اور شروع میں انہیں انتہائی مشکل حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا، ملازمت چھوڑنے کے بعد ایسا وقت بھی آیا کہ ان کے پاس 5 روپے تک نہیں تھے جبکہ کیریئر کے آغاز میں وہ ماڈلنگ کے دور میں بھی پبلک بسز میں سفر کرتے رہے ہیں، ان کا انداز ایسا ہوتا تھا کہ بس میں سفر کرنے والے لوگ بھی ان سے پوچھتے تھے کہ وہ اداکار ہیں؟انھوں نے بتایا کہ لوگوں کی جانب سے اداکار کہنے پر وہ خوش ہوتے تھے اور انہیں لگتا تھا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کے لیے بہتر فیصلہ کیا ہے، ماڈلنگ کے بعد ابتدائی طور پر وہ کچھ سیکنڈز کے کردار کرنے لگے تھے اور انہیں مرکزی
کردار حاصل کرنے میں بہت وقت لگا۔
