اداکارہ ایمان علی کس خطرناک بیماری کا شکار بن گئیں؟

پاکستانی ماڈل و ادکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل بڑی خطرناک بیماری کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں، جس کے دوران انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
حال ہی میں ایمان علی ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں اپنی بیماری کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں وہ بینائی سے محروم ہوجاتی ہیں اور ان سے چلا پھرا بھی نہیں جاتا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ’Multiple sclerosis‘ میں مبتلا ہیں جس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے وہ اکثر چیزوں کے نام بھول جاتی ہیں۔
ایمان نے بتایا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ان کے ہاتھ کام نہیں کر رہے بلکل سُن ہوگئے ہیں جبکہ انہیں بولنے میں بھی دشواری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اب تو انٹرویو دینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
ایمان علی نے واضح کیا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ چیزوں کے نام تک بھول جاتے ہیں ’جیسے مجھے اکثر امی سے پوچھنا پڑتا ہے کہ جس پر ہم کھانا کھاتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں یعنی ٹیبل کا نام بھول جاتی ہوں۔
ایمان کا کہنا تھا کہ وہ اس بیماری کو ایک چیلنج کی طرح لے رہی ہیں اور اسے دماغ پر سوار نہیں کر رہیں کئی بیماریاں ہوتی ہیں جو نظر نہیں آتیں۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنی اس بیماری کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتیں اور لوگوں سے ہنسی مزاق کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ ’Multiple sclerosis‘ ایک ایسی بیماری ہے جو بظاہر تو نظر نہیں آتی تاہم اس بیماری میں ریڑھ کی ہڈی اور دماغ متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بولنے چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ اس سے بینائی اور یادداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔
انسٹا گرام صارفین نے اداکارہ کے لیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی، ویری فلمی نامی پیج نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نڈ زکا نامی صارف نے لکھا کہ ایمان علی بہت زیادہ خوبصورت ہیں، اس لیے انہیں نظر بد لگ گئی ہو، اللہ تعالیٰ صحت عطا کرے۔
’Multiple sclerosis ایک ایسی حالت ہے جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتی ہے جس کی کئی علامات ہوتی ہیں جیسا کہ بینائی کے مسائل، ہاتھوں یا ٹانگوں کی حرکت میں مسئلہ، بولنے میں مسائل وغیرہ۔
یہ بیماری تاحیات رہ سکتی ہے جو بعض اوقات سنگین معذوری کا سبب بنتی ہے، حالانکہ یہ کبھی کبھار معمولی بھی ہوتی ہے۔

ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

Back to top button