کبریٰ خان نے شادی کے خواہشمند شخص سے جان کیسے چھڑائی؟

اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک شخص نے شادی کے لیے ان کے ناک میں دم کر دیا تھا، یہاں تک کہ تین سال تک مجھے شادی کے لیے مناتا رہا لیکن آخر کار میں سے اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہوگئی۔
اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ عرصہ قبل ایک شخص 3 سال تک شادی کرنے کیلئے منانے کی کوشش کرتا رہا۔ایک پروگرام میں بتایا کہ انہیں ایک شخص نے سالوں تک رشتہ بھیجنے کیلئے بے حد تنگ کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شخص نے مجھے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا اور بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، اس لئے میرے گھر رشتہ لے کر آنا چاہتا ہے۔
کبریٰ نے بتایا کہ انہوں نے اس شخص کی پیشکش قبول نہیں کی اور انکار کر کے اس کا نمبر بلاک کر دیا تاہم اس کے بعد اس شخص نے نئے نمبر سے پھر پیغام بھیجا اور یوں اس کا چاچا، ماما، اماں، بہن سب ہی کبریٰ کو میسج کرنے لگے پھر اداکارہ نے تنگ آ کر اپنا نمبر ہی تبدیل کر لیا۔
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلے رہنا چاہتی ہیں اور جو آزادی اکیلے رہنے میں ہے وہ کسی کے ساتھ
بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی، 100 افراد ہلاک
رہنے میں نہیں ہے۔
