سپر سٹار کاجول کی سنہری رنگت کا اصل راز کیا ہے؟

بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول آج کل اپنی سنہری رنگت کی وجہ سے میڈیا میں خوب  ہیں، ہر کوئی ان کی خوبصورتی کا دیوانہ ہے، اداکارہ نے بتایا کہ میں نے یہ فن اپنی دادی سے نوجوانی میں ہی سیکھ لیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کاجول نے سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والے صارفین کو طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی رنگت وقت کے ساتھ کیسے سنہری ہوئی ہے۔

جمعرات کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کاجول نے مزاحیہ انداز میں سٹوری لگائی جس میں وہ ماسک اور چشمے پہن کر بیٹھی ہوئی ہیں، کاجول لکھتی ہیں کہ ان سب لوگوں کیلئے جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری رنگت سنہری کیسی ہوئی ہے، ہیش ٹیگ سن بلاکڈ۔بالی وُڈ انڈسٹری میں کاجول پچھلی کئی دہائیوں سے ہر دل عزیز اداکارہ رہی ہیں جہاں لوگ انہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، وہیں ان کی خوبصورتی نے بھی سب کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

اپنی رنگت کے متعلق 2021 میں نیٹ فلکس سے بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا تھا کہ اپنے آپ میں خوبصورتی کو دیکھنے کا زاویہ مجھے میری دادی نے چھوٹی عمر میں ہی سکھا دیا تھا، انہیں اپنے وقت کی خوبصورت خاتون کہا جاتا تھا، انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ میری ہلکی ترچھی نظریں ہی مجھے خوبصورت بناتی ہیں۔’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کی ثمرن نے مزید کہا مجھے غلط مت سمجھیں، میں اپنی جلد کی رنگت کے بارے میں بہت خود اعتمادی کا شکار تھی، ایسی بہت سی صفات تھیں جو میں نے اپنے ساتھ لگائی ہوئی تھیں جیسے پُرکشش، خوب صورت وغیرہ لیکن میں نے اپنے آپ کو کبھی خوبصورت نہیں سمجھا، مجھے خوبصورت ہونے میں بہت سا وقت لگ گیا۔

انٹرنیٹ پر کاجول کے علاوہ ان کی بیٹی نِیسا کو بھی رنگت کے باعث ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ماضی میں اداکارہ اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں، کاجول اور اجے دیوگن کی شادی 1999 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی۔کاجول کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر دسمبر 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سلام وینکی‘‘ میں دیکھا گیا تھا جوکہ باکس آفس پر بُری طرح فلاپ رہی تھی تاہم رواں سال ان کی پہلی او ٹی ٹی ویب سیریز ’’دی گُڈ وائف‘‘ کے ذریعے وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔

اداکارہ حرا، ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے؟

Back to top button