بالی ووڈ بے بو شادی کے بعد بھی اپنی فیورٹ کیوں ہے؟

بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور نے محبت کے عالمی دن کے موقع پر اپنا پرانا ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کی فیورٹ ہوں، سیف علی خان سے شادی بھی کترینہ کی خود سے متعلق رائے کو تبدیل نہیں کر سکی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر منگل کے روز کرینہ کپور خان نے پوسٹ کے ذریعے پیغام دیا اور کہا کہ ’میں اپنی فیورٹ ہوں۔کرینہ کپور نے پوسٹ میں بالی وُڈ کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ہیرے سے بنے ہوئے جُھمکے اور انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہے۔
’میں اپنی فیورٹ ہوں‘ کرینہ کپور اور شاہد کپور کی سپر ہٹ فلم ’جب وی میٹ‘ کا ڈائیلاگ ہے، 2007 میں ہدایتکار امتیاز علی کی ریلیز ہونے والی رومانوی اور کامیڈی نوعیت کی اس فلم کی کہانی اور گیت ادتیہ نامی لڑکی اور لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین کے سفر کے دوران ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور پھر اُنہیں محبت ہو جاتی ہے۔
جب وی میٹ کو 16 سال بعد مخصوص وقت کے لیے اِس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک مرتبہ پھر سے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، کرینہ کپور خان کچھ روز قبل بالی وُڈ کے نوبیاہتا جوڑے کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی استقبالیہ کی تقریب میں بھی شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے یہی گلابی ساڑھی پہنی ہوئی تھی۔
کیارا اڈوانی اور کرینہ کپور 2019 میں پہلی مرتبہ کامیڈی فلم ’گڈ نیوز‘ میں ایک ساتھ نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں اکشے کمار اور دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈائیلاگ میں اپنی فیورٹ ہوں پر تبصرہ کیا کہ ’اور ہم سب کی بھی،اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا کہ ’کیا زبردست کیپشن ہے، شھوبھت شرف کہتے ہیں کہ ’بے شک جتنی مرضی ہیرویئنز آجائیں، بیبو میڈم جیسا رُوپ کسی کا نہیں ہو سکتا۔