’’کنگ خان کا آئندہ رومانوی فلمیں نہ بنانے کا اعلان‘‘

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آٗئندہ رومانوی فلمیں نہیں بنائیں گے، حالانہ رومانوی فلمون نے ہی شاہ رخ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور یش راج فلمز سے شروع ہونے والا ان کا رومانس ہیرو بننے کا سفر 20 سال سے زیادہ عرصہ تک جاری رہا، 2019 کی فلم ’‘زیرو‘ کی باکس آفس پر ناکامیابی کے بعد کنگ خان نے بالی وڈ سے ایک طویل بریک لی اور 2023 میں دوبارہ یش راج کی ہی فلم ’پٹھان‘ اور ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کی فلم ’’جوان‘‘ سے بالی وڈ میں ایک بار پھر دھواں دارانٹری ماری، کروڑوں مداحوں کے پسندیدہ رومانٹک ہیرو شاہ رخ خان ’پٹھان‘ میں ایکشن ہیرو کے طور پہ نظر آئے جوکہ مداحوں کو اسی قدر پسند آیا جتنا ’دل تو پاگل ہے‘ یا کچھ کچھ ہوتا ہے‘ والا راہل پسند آیا تھا۔ چاہے راج ہو یا راحل، شاہ رخ خان نے پوری ایک نسل کے لیے پیار اور محبت کی مثالیں قائم کر دیں جنھیں آنے والی وقت میں ان کے مداح مشکل ہی سے بھول سکیں گے، کنگ خان نے کہا ہے کہ اب نئے بچے آ گئے ہیں، اب ان کی باری ہے کہ وہ رومانٹک فلموں کی دنیا میں چھا جائیں، اب مداح مجھے ’’محبتیں‘‘ والے راج یا پھر ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ والے راحل کے روپ میں نہیں دیکھ پائیں گے، اس موقع پر کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ خان سے بہتر رومانس کوئی نہیں کر سکتا، شاہ رخ خان زندگی بھر جوان ہی رہیں گے اور آج بھی وہ رومانٹک ہیرو کی طرح بڑی سکرین پر آ سکتے ہیں، کیونکہ انہوں نے پیار جیسے جذبات کو ہندی سینیما میں جگہ دی لیکن وہ اب رومانٹک دنیا سے دور جانا چاہتے ہیں، اور نئی نسل کو جگہ دینا چاہتے ہیں کہ آگے وہ روایت برقرار رکھے، رانی مکھر جی نے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے
ملک کے 11اضلا ع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق
ہی فلموں میں رومانس والی اداکاری سیکھی ہے۔
