متھیرا نے انڈا پراٹھا سٹیٹس پر لگانے کا مشورہ کسے دیا؟

اداکارہ منال خان کی جانب سے ہالی ووڈ سٹار کائیلی جینز کے سٹیٹس چوری کرنے کے معاملے پر تنقید کا سلسلہ اب تک نہیں تھم سکا، اب ماڈل و اداکارہ متھیرا بھی منال خان کیخلاف بول پڑی ہیں۔ انہوں نے منال خان کو مشورہ دیا ہے کہ کسی کا سٹیٹس چوری کرنے کی بجائے اپنا انڈا پراٹھا سیٹس پر لگائو۔
جگن کاظم نے اپنے شوہر کو کونسا انوکھا سرپرائز دیا؟
یاد رہے کہ کچھ روز قبل منال خان کی جانب سے کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا سکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے خوب میمز بنائیں، اب متھیرا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ جویریہ سعود موجود ہیں۔ متھیرا نے جویریہ سے سوال کیا کہ ہم کسی اور کی چیز کو کاٹ پیٹ کر اپنا بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟ کیا احساس کمتری کا شکار ہیں؟ یا لوگوں کو کلاس کی فکر ہے؟
اسی دوران معروف میزبان نے منال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپنا جو بھی ناشتہ ہے چاہے وہ انڈا پراٹھا، ڈبل روٹی جو بھی ہے، وہ سٹیٹس پر لگا دو، منال اگلی بار جب بھی کسی کا سٹیٹس چوری کرنا ہو تو اس کا کرنا جس کے فالوورز کی تعداد کم ہو، کائیلی جینر کو دنیا فالو کرتی ہے اور لگایا بھی کچھ دن بعد کرو تاکہ بچ جاؤ۔جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل لوگ بہت زیادہ اپنی کلاس کی فکر کرنے لگے ہیں، لوگ فالوورز بڑھانے اور لائیکس بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، آج کل بس سب کو وائرل ہونا ہے۔
