ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک اوور میں 35 سکور لگ گیا

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں انڈیا کے کپتان جیسپریت بُمرا نے انگلینڈ کے باولر سٹورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں 35 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے، میچ میں انڈیا کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے سینچری سکور کی ہے۔
سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 550 وکٹیں لینے والے دنیا کے چھٹے بولر بنے، لیکن جیسپریت بمرا کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی۔جیسپریت بمرا نے کُل آٹھ گیندوں کا سامنا کیا جن میں سے دو نو اور ایک وائڈ بال قرار پائی۔ انہوں نے چھ گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے سے 23 رنز بنائے، اور اس کے بعد ایک نو بال اور ایک وائڈ پر 12 رنز سکور کیے۔
متھیرا نے انڈا پراٹھا سٹیٹس پر لگانے کا مشورہ کسے دیا؟
ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں اس سے قبل انگلینڈ کے بولرز جیمز اینڈرسن اور جو روٹ کو ایک ہی اوور میں 28,28 رنز پڑے۔جیسپریت بمرا نے سٹورٹ براڈ کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا تھا، تاہم براڈ انڈیا کے کھلاڑی محمد سراج کو آؤٹ کر کے اننگز کا اختتام کیا۔
انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ جمعے کے روز برمنگھم میں کھیلا گیا جس کی کپتانی جیسپریت بمرا نے کی۔انڈین ٹیم کے روہت شرما کو کورونا وائرس کے باعث پانچویں ٹیسٹ میچ سے باہر ہونا پڑگیا تھا۔ روہت شرما کی عدم موجودگی میں انڈین فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا ٹیم انڈیا کی کپتانی کی۔
35 سال بعد انڈین ٹیم کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کپتانی فاسٹ باؤلر کر رہا ہے۔روہت شرما کے میچ سے باہر ہونے پر جسپریت بمرا نے کہا تھا کہ ’ہم پانچویں ٹیسٹ میچ میں روہت شرما کی کمی محسوس کریں گے، وہ ہمارے لیے اتنے اہم کھلاڑی ہیں۔‘
