پاکستانی فلمیں ’’پہچان‘‘، ’’نور‘‘ کانز فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

پاکستانی فلموں ’’پہچان‘‘ اور ’’نور‘‘ کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی فیسیٹول کانز کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر فلم فیسٹیول کے آفیشل اکاؤنٹ نے فلموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی دو فلموں کو دو مختلف کیٹیگریز کے لئے نامزد کیا گیا ہے، پاکستانی فلم پہچان کے ہدایت کار محمد احسن جبکہ فلم نور کے ہدایت کار عمر عادل ہیں۔

پوسٹ میں جنوری 2023 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کرنے کے لیے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جلد ہی جیتنے والی فلموں کا اعلان کیا جائے گا، پوسٹ میں کہا گیا کہ کچھ فلموں نے ایوارڈ جیت لیا ہے اور وہ آج کی فہرست میں شامل نہیں ہیں تاہم نتائج والے دن ان کا اعلان کیا جائے گا۔

کانز فلمی فیسٹیول 2023 میں بیسٹ ہیومن رائٹس فلم کے لئے دو فلموں کو نامزد کیا گیا ہے، اس کیٹیگری میں پاکستانی ہدایت کار محمد احسن کی فلم ’پہچان‘ کا مقابلہ انڈونیشن فلم ’تھری فیسز ان دی لینڈ آف شرعیہ‘ Three faces in the land of sharia  سے ہے۔

جبکہ بیسٹ ہیلتھ فلم کی کیٹگری میں پاکستانی ہدایت کار عمر عادل کی فلم ’’نور‘‘ کا مقابلہ استونیا کی فلم ’’مائی گِفٹ‘‘(My Gift)  سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ بھی کانز فلم فیسٹول 2022

کے مقابلے میں جیوری ایوارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی فلم تھی۔

مونس الٰہی نے اپنے باپ کو عمرانڈو کیسے بنایا؟

Related Articles

Back to top button