کرتارپور راہداری کےافتتاح پرپاکستان گیاتوبہت پیارملا،سنی دیول

بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے کہا ہےکہ کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا۔
آج کل سنی دیول اپنی فلم ‘بٹوارہ (1947)’ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور یہ فلم گزشتہ روز ہی بھارت سمیت کئی دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی۔
اپنی فلم کی تشہیر کیلئے اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی فلم سمیت پاکستان میں کرتارپور راہداری کے دورے کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کبھی پاکستان گئے ہیں جس کے جواب میں بالی وڈ اداکار نے کہا کہ نہیں میں کبھی پاکستان نہیں گیا البتہ ایک بار موقع ضرور ملا جب کرتارپور راہداری کھولی گئی تھی چونکہ وہ میرے انتخابی حلقے میں تھا، اس لیے مجھے کرتارپور جانے والے وفد کا حصہ بنایا گیا تھا۔
