کیا اداکارہ سجل علی دوبارہ گھر بسانے والی ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بتایا کہ ہے کہ جب بھی کوئی ان کے کام کی تعریف کرتا ہے تو وہ تھوڑی دیر کے لیے یہ ضرور سوچتی ہیں کہ کیا واقعی ہی میں نے اس کردار کو باخوبی نبھایا ہے۔

جمائمہ خان کی فلم و’اٹس لو ٹو ڈو ویتھ اِٹ’ What’s Love Got to Do with It? کا برطانیہ میں پرئیمر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی، انہی میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، فلم کے حوالے سے سجل علی کا کہنا تھا کہ جب کوئی بڑی فلم یا بڑے پروجیکٹ کی پیشکش ہوتی ہے تو مجھے ہمیشہ ڈر لگتا ہے کیونکہ لوگوں کی بہت ساری امیدیں وابستہ ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پروجیکٹ کرنے سے پہلے میں سوچتی ہوں کہ کیا ہوگا کہ میں ان تمام امیدوں پر پورا نہ اتروں؟ مجھے اپنے اوپر بہت زیادہ اعتماد اور بھروسہ نہیں ہے، ظاہر ہے کہ ہم سب اپنا بہترین دینا چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی میرے کام کی بہت زیادہ تعریف کرتا ہے تو میں خود سے سوال کرتی ہوں کہ کیا واقعی میں نے بہترین کام کیا ہے؟ ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں 12 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کی اس سوچ اور رویے میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ میں نے اداکاری ہی کرنی تھی لیکن کامیاب ہونے کا کبھی نہیں سوچا تھا، ہاں مگر انسان کو عاجز مزاج ضرور ہونا چاہئے، میں زندگی کے بارے زیادہ نہیں سوچنا چاہتی، ہر پروجیکٹ اپنے ساتھ نیا تجربہ لاتا ہے، لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں جمائمہ خان یا شبانہ اعظمی کے ساتھ کام کروں گی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ فلم کا ایک ڈائیلاگ ’میرے ساتھ کوئی مرد نہیں اس لیے میں ادھوری ہوں‘ تھا، اس پر آپ کی کیا رائے ہے ۔

جس پر اداکارہ سجل علی نے جواب دیا کہ کوئی بھی عورت کسی آدمی کے بغیر نامکمل نہیں ہے، مجھے ایسا نہیں محسوس ہوتا کہ مجھے کسی آدمی کی اشد ضرورت ہے، میں اپنا ہر دن بہت پرجوش طریقے سے مناتی ہوں، لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گریجویئشن اور ماسٹرز کے بعد شادی ہی مقصد نہیں ہونا چاہئے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کو پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہو یا وہ آگے بڑھنا چاہتا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ شادی ایک ڈبے کی مانند نہیں ہونی چاہئے کہ اس میں بند ہو کر پابندیاں عائد کر دی جائیں اورانسان ایک ہی ڈبے میں قید ہو کر رہ جائے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں کیوں اڑیں؟

 

Related Articles

Back to top button