پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

مائیکل بریس ویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےکیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی 20سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 9  اہم کھلاڑی آئی پی ایل اور  1 کھلاڑی کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے  ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دورہ پاکستان کیلئے کیوی اسکواڈ میں فن ایلن، مارک چیپمین،  جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی کے نام شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایڈم ملنے، جمی نیشم ، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور  اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو  پہلی مرتبہ  اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں جبکہ گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیم سن اور مچ سینٹنر بھی آئی پی ایل کی ہی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

Back to top button