تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا جیت کیلئے270رنز کا ہدف دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے میچوں کی سیز یر کے آخری میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
پنجاب کے شہر ملتان میں کھلے جارہے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر 269رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔

عمران کو نکالنے کی سازش امریکہ نے کی یا فوج نے؟

دریں اثنا کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شاہنواز دھانی کو شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کیپ پیش کی جس پر تمام کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔

Related Articles

Back to top button