کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی 20کپ جیت لیا

نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ایبٹ آباد کے کپتان یاسر شاہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

کراچی وائٹس کے اوپنر خرم منظور 53، عمیر یوسف 36 اور دانش عزیز 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایبٹ آباد کے شہاب خان نے 4، عادل ناز اور فیاض خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ سجاد علی 1 اور فخر زمان 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ایبٹ کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

اعتزاز حبیب نے 26 گیندوں پر 43 رنز کی مزاحمتی اننگ کھیلی جبکہ فیاض خان نے 9 گیندوں پر جارحانہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی وائٹس کی طرف سے شاہنواز دھانی نے 3، انور علی، آفتاب ابراہیم اور

مذاکرات کے بغیر کوئی یرغمالی رہا نہیں ہوگا،ابوعبیدہ

دانش عزیز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

Back to top button