ساف فٹبال؛ منتظمین کا پاک بھارت میچ ری شیڈول کرنے سے انکار

ساف فٹبال چیمپئین شپ کے منتظمین نے پاکستان کا بھارت کیخلاف پہلا میچ ری شیڈول کرنے سے انکار کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورنامنٹ سے محض ایک روز قبل بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کو ویزے جاری کیے گئے، قومی ٹیم کو آج شام میں روایتی حریف خلاف میچ کھیلنا ہے تاہم گرین شرٹس اب تک ماریشس میں موجود ہے۔قومی ٹیم کو ویزا کے اجرا میں تاخیر اور اب میچ ری شیڈول کرنے سے منتظمین کے انکار نے انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے، گرین شرٹس تاخیر کی وجہ سے اپنی مقررہ پرواز سے روانہ نہیں ہوسکی، قومی ٹیم کو گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ پہنچنا تھا۔
پاکستان کو اپنا دوسرا میچ 24 جون کو کویت اور تیسرا 27 تاریخ کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے، ایونٹ 4 جولائی تک شیڈول ہے۔بھارتی فٹبال ٹیم کے غیر ملکی کوچ ایگور اسٹیمک نے کہا ہے کہ رینکنگ سے قطع نظر پاکستان ٹیم
امریکا میں قدم رکھتے ہی بھارتی وزیراعظم کوسُبکی کا سامنا
ساف فٹبال چیمپئین شپ میں سرپرائز دے سکتی ہے۔
