انڈین بلائینڈ ٹیم نے پاکستان کو 46 رنز سے ہرا دیا

بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستانی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 46 رنز سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔دبئی سپورٹس سٹی میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں تین وکٹ کے نقصان پر 224 رنزبنائے تھے، بھارتی بلائنڈ کی جانب سے سنیل رمیش 86رنز بناکر نمایاں رہے، وینکی ٹیشورا راؤ 56رنز سکور کیے، پاکستان بلائنڈ کی جانب سے محمد سلمان نے ایک وکٹ لی، جواب میں گرین شرٹس مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹ پر 178 رنزبنا سکی، محمد سلمان 58، بدر منیر 30 اور نثار علی نے 25 رنز بنائے۔
بھارت نے 46 رنزسے جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی، بھارت کے سنیل رمیش عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو ہوگا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے مہمان خصوصی دبئی میں موجود پاکستانی قونصیلٹ جنرل حسین محمد تھے، قونصیلٹ جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارتی ٹیم اچھا کھیلی جس سے اسے کامیابی ملی اتوار کو فائنل میچ جیتیں گے، انہوں نے کہا
دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کی سپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔
