لیجنڈری آسٹریلین وکٹ کیپر راڈنی مارش چل بسے

کینگروز لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں، مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

راڈنی مارش کو گزشتہ جمعرات کو دل کا دورہ پڑا ، جس سے وہ صحتیاب نہ ہو سکے اور 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مارش نے 1970ء سے 1984ء تک آسٹریلیا کے لیے 96 ٹیسٹ میچزمیں وکٹوں کے پیچھے 355 شکار کیے جو عالمی ریکارڈ ہے۔

مارش نے 92 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے اور وہ آسٹریلیا کے چیئرمین آف سلیکٹرز بھی رہے ۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک وا نے مارش کو کھیل کا ’’ایک آئیکون‘‘ قرار دیا ، دیگر کھلاڑیوں نے بھی راڈنی مارش کو مختلف الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

Back to top button