شراب برآمد کیس : علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
صدر ٹرمپ پاکستان کے مارکیٹنگ مینیجر کیوں بن گئے؟
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔
